چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 12 سال بعد رہا

بدھ 31-مئی-2017

اسرائیلی  حکام نے مسلسل 12 سال تک قید رکھنے میں رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 40 سالہ علی احمد بریجیہ کو گذشتہ روز جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کیا گیا۔ البریجیہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے المعصرہ قصبے سے ہے۔
احمد بریجیہ نے 17 اپریل کو اسرائیلی جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اور مسلسل 41 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ رہائی کے بعد اسے بیت جالا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

البریجیہ نے بتایا کہ بھوک کرنے والے اسیران کی طبی حالت بہت خراب ہے اور ان کے وزن بہت کم ہوگئے ہیں۔ اسیر رہ نما مروان البرغوثی کا وزن 47 کلو گرام کم ہوا ہے اور وہ بہت زیادہ کمزوری کا شکار ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی