شنبه 16/نوامبر/2024

ماہ صیام میں ’درد شقیقہ‘ سے کیسے نجات پائیں؟

ہفتہ 3-جون-2017

رمضان المبارک کے دوران بہت سے روزہ دار آدھے سر کے درد یعنی درد شقیقہ کی اکثر شکایت کرتے دکھائ دیتے ہیں۔ ماہ صیام میں درد شقیقہ کے کئی اسباب ہوتے ہیں۔ ان میں سخت گرمی، لمبے سفر کی ڈرائیونگ، ملازمت یا کام کام کاج کے لیے گھر سے دور آنا جانا، خریداری کے لیے زیادہ دیر بازاروں میں گھومنا، کم نیند وغیرہ جیسے اسباب ہوسکتے ہیں۔

عموما درد شقیقہ والے حضرات سکون آور گولیاں کھانےکو ترجیح دیتے ہیں، مگر ماہرین ادویات کے استعمال کے علاوہ اور بھی مفید مشورے پیش کرتے ہیں۔

صحت پر معلومات شائع کرنےوالی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ نے آدھے سر کے درد سے نجات کے حوالے سے چند مفید طبی طریقے بتائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں

ڈی پریشن کا موجب بننے والے عوامل سے بچیں

آدھے سر کے درد کے اسباب میں ڈی پریشن بھی ایک اہم محرک ہے۔ ڈی پریشن اس وقت پیدا ہوتی جب آپ کےآس پاس کوئی دوسرا شخص آپ کی عدات کے برخلاف کوئی کام کرے۔ مثلا بلند آواز میں چلانا وغیرہ۔ ایسی حالت میں آپ اس ماحول کو چھوڑ دیں چاہے چند منٹ ہی کے لیے کیوں نہیں۔ ورنہ آپ ڈی پریشن کا شکار ہو کر درد شقیقہ کے مریض بن جائیں گے۔

آنکھیں بند رکھیں اور میٹھی نیند سوئیں

نیند کےدوران خواب آنا ڈی پریشن میں کمی کا ذریعہ ہے۔ اس کے براگر نیند پکی نہیں اور آپ خواب نہیں دیکھ پائے تو اس کے نتیجے میں بیدار ہونے کے بعد آپ آدھے یا سارے سر میں درد محسوس کریں گے۔

کمپیوٹر اور موبائل فون کی اسکرینوں سے دور رہیں

ڈی پریشن کی دیگر وجوہات میں ایک بنیادی وجہ آدھے مسلسل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کی اسکرین پر محو رہنا بھی بتایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آدھے سر کا درد بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اس لیے کوشش کیجئے کہ زیادہ سے زیادہ اسمارٹ فون اور دیگر آلات کی اسکرینوں سے اپنی آنکھوں کو بچائیے۔

باقاعدگی سےنہانا

آدھے سرمیں درد سے نجات کا ایک ذریعہ بہتے پانی میں کچھ دیر بیٹھنا اور نہانا بتایا جاتا ہے۔

خوشبوؤں سے علاج

اکثرحالات میں خوش بو دارچیزوں کا استعمال، خوش بودار تیل جلانا، اگر بتی وغیرہ یا اس طرح کی دیگر چیزوں سے آپ درد شقیقہ سے نجات پا سکتےہیں۔

سانس لینے کی مشق کریں

لمبے لمبے سانس لینے سے بھی آدھے سر کےدرد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر کوئی شخص درد شقیقہ کا شکار ہو تو صاف ہوا میں نکل کر لمبے لمبے سانس لیے جائیں اور یہ مشق کم سے کم 10 بار کی جائے۔

پٹھوں کو نرم کرنے اور انہیں ڈھیلا رکھنے سے بھی درد شیقہ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی