چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی شرائط مسترد، القسام نے اسرائیلی فوج کو تباہ کر دیا: السنوار

منگل 26-دسمبر-2023

غزہ کی پٹی میںاسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ عزالدین القسامبریگیڈز اسرائیلی قابض افواج کے خلاف ایک شدید، پرتشدد اور بے مثال جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فوج کو غزہ جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

 

الجزیرہ نیٹ نےحماس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران السنوار نے حماسکے سیاسی بیورو کے سربراہ اور ارکان کو ایک اہم اور طویل پیغام بھیجا جس میں انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ القسام بریگیڈز نے قابض فوج کو پاش پاش کردیا ہے۔ القسامبریگیڈز نے دشمن فوج کو مزید تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم دشمن کی شرائط کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

 

مکتوب میں السنوارنے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےقربانی، بہادری، جانثاری، یکجہتی اور اتحاد کی بے مثال مثالیں پیش کیں۔ انہوں نےلوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کی استقامت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے پرزور دیا۔

 

السنوار نے کہاکہ القسام بریگیڈز نے زمینی جنگ کے دوران کم از کم 5000 فوجیوں اور افسران کونشانہ بنایا، جن میں سے ایک تہائی ہلاک، دو تہائی کو شدید زخمی اور آخری تیسرے گروپکو مستقل طور پر معذورکردیا گیا۔ اس دوران مجاھدین نے دشمن کی 750 گاڑیاں مکمل یاجزوی طور پر تباہ کردیں۔

السنوار کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب قابض دشمن اسرائیل کی طرف سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز اورپیشکشیں گردش کررہی ہیں۔ السنوار نے غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتےہوئے مکمل اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں عارضی جنگبندی قبول نہیں کریں گے اور جنگ جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی