گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والی سولہ سالہ فلسطینی بچی نوف انفیعات کا جسد خاکی اور اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ شہید کو آج سپرد خاک کردیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج اور ملٹری رابطہ کارنے ڈیوڈ کریسنٹ کے ذریعے شہیدہ کے لواحقین کو اطلاع دی گئی کہ وہ سالم فوجی کیمپ کے گیٹ سے انفیعات کا جسد خاکی وصول کرلیں۔ اس پرشہید کے چند قریبی اقارب، جنین شہر کے فلسطینی گورنر اور ہلال احمر کے کارکنوں نے شہیدہ کا جسد خاکی وصول کیا۔
خیال رہے کہ نواف انفیعات کو گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک یہودی کالونی کے اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ انفیعات گولیاں لگنے کے بعد دیر تک سڑک پر تڑپتی رہی۔ اسے کئی گھنٹے تک خون بہہ جانے کےبعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
صہیونی فوج نے اسپتال سے شہیدہ کا جسد خاکی اٹھا لیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہیدہ کو آج ہفتے کے روز اس کے آبائی قصبے ’یعبد‘ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔