چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی فوج داری عدالت اسرائیلی مجرموں کا احتساب کرے: حماس

منگل 26-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم میں ملوث صیہونی جنگی مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے اور ان کے استثنیٰکو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

 

حماس نے پیر کےروز ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے پراسیکیوٹر جنرل کریمخان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین، خاص طور پر غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جنگی جرائم اورجارحیت کے 80 روز گذرنے کےباوجود خاموشی اور عالمی فوج داری عدالت کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

 

حماس نے عدالت سےمطالبہ کیا کہ وہ سیاسی دباؤ مسترد کرتے ہوئے عالمی قوانین اور انصاف کے اصولوں کےمطابق غزہ میں جاری انسانی نسل کشی کے صہیونی جرائم، قتل وغارت گری، مظالم اورشہریوں کے بے دریغ قتل عام پر صہیونی دشمن کو جوابدہ ٹھہرائے۔

 

سات اکتوبرسےاسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 80 ہزار شہید، لاپتہ اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد بچے اورخواتین شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی