دنیا ویسے تو اس وقت انٹرنیٹ پرمعلومات کی تلاش کے لیے دسیوں سرچ انجن کام کررہے ہیں ان سب کے مقابلے میں جو شہرت اور مقبولیت’گوگل‘ کو حاصل ہوئی وہ کسی کے حصے میں نہیں آسکی۔ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ’مائیکروسافٹ‘ نے ’گوگل‘ کومات دینے کے لیے ’بینگ‘ کے نام سے ایک نیا سرچ انجن لانچ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکرو سافٹ کو گوگل کے مقام تک پہنچنے کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا ہوگا مگر ’بینگ‘ کی مقبولیت کے لیے مائیکروسافٹ نے صارفین کو پیسوں کا لالچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ’بینک‘ پرمواد کی تلاش کے لیے پوائنٹس مقرر کیے ہیں۔ روزانہ 50 صفحات تلاش کرنے پر پہلا اور دس صفحات تلاش کرنے پر دوسرا پوائنٹ ملتا ہے۔
فی الحال یہ سرچ انجن امریکا کے بعد برطانیہ میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ پیش آئند مہینوں میں اس کی سروسز کینیڈا، فرانس اور جرمنی تک وسیع کی جائیں گی۔ کمپنی ’بینگ‘ کی مقبولیت کے لیے صارفین کو پیسے کا لالچ دینا چاہتی ہے۔ گوگل کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ ایک حربہ ہے۔
خیال رہے کہ عالمی سرچ انجن کی دنیا میں گوگل پرصارفین کی آمد کی شرح 86 فی صد ہے۔ بینگ 10 فی صد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے مگر اس میں اور گوگل کے صارفین کی تعداد میں بہت بڑا خلاء موجود ہے۔