چهارشنبه 30/آوریل/2025

خبردار: شیمپو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

جمعرات 8-جون-2017

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیمپو میں موجود کیمیائی مواد انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ شیمپو کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق شیمپو کی تیاری میں استعمال ہونے والے ’الڈھیڈاٹ‘ نامی کیمیائی مواد میں کینسر پھیلانے والے اجزا ہوسکتے ہیں۔

کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک فینکیٹرامان کی زیرنگرانی قائم ٹیم نے ایک تحقیقاتی مطالعے میں کہا گیاہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ الڈھائیڈاٹ نامی مرتکب کا کینسر کے ساتھ ربط پایاگیا ہے۔ یہ مواد شیمپوں کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کینسر کے اثرات خلیات میں پروٹین کو بھی متاثر کرتے ہیں یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا شیمپو میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد ہوا میں بھی موجود ذرات میں بھی کینسر پھیلاتے ہیں  اور یہ ذرات ہر جگہ موجود ہوتےہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمیائی مواد سے تیارہ کردہ شیمپو سے ناک اور گلے کے کینسر کا فوری خدشہ ہے۔ اس سرطانی مواد کی علامت یہ ہے کہ یہ گیس نما بے رنگ مگر سخت بودار ہوتا ہے۔

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعےمیں موروثنی انجینرینگ اور بشری خلیات کا استعمال کیا گیا۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ کیمیائی مواد کے استعمال سے قدرتی خلیات کے دفاعی نظام کومتاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کینسر کا خدشتہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی