شنبه 16/نوامبر/2024

پودینے کے حیرت انگیز فواید

جمعہ 9-جون-2017

پودینہ جڑی بوٹیوں میں انسانی صحت کا ایک لاجواب ٹانک سمجھا جاتا ہے۔ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ پودینے کے بے شمار دیگر طبی فواید ہیں جن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

قدرتی جڑی بوٹیوں میں پودینہ ایک ایسی بوٹی ہے جو اپنے اندربیماریوں کے علاج اور انسانی صحت وتندرستی اور توانائی کا بے بہا خزانہ سموئے ہوئے ہے۔ ماہرین پودینے کے غیرمعمولی فواید اور متنوع طبی خواص بیان کرتے ہیں۔

صحت کے لیے مواد شائع کرنے والی ویب سائیٹس اور ماہرین صحت بہت سی بیماریوں کے لیے پودینے کو بہ طور علاج تجویز کرتے ہیں۔ معدے میں تکلیف، سردرد، اعصابی تنائو، ذہنی سکون یا کسی بھی قسم کے دوسرے جسمانی درد کے لیے یومیہ کم سے کم ایک گلاس پودینے کے مشروب کا پینا بہت مفید ہے۔

اچھی اور پرسکون نیند کے لیے پودینےکو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ منہ کی بدبو کو ختم کرنے بالخصوص لہسن، پیاز اور اس قبیل کی دوسری بو دار اشیاء کے کھانے سے منہ میں پیدا ہونے والی بو کو ختم کرنے میں پودینہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔پودینہ صرف منہ ہی کو صاف نہیں کرتا بلکہ یہ معدے اور انتڑیوں کی صفائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ پودینے کا مسلسل استعمال پیٹ کی اضافی چکنائی اور چربی پگھلانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ پودینہ دانتوں کی حفاظت کی بھی بہترین ٹانک ہے۔

ناک کی جلن، سوزش، سینے کے امراض کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں پودینہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سائنس لینے میں دشواری پیش آئے تب بھی پودینہ ہی آپ کے کام آتا ہے۔ سردی لگنے، نزلہ زکام اور پیچش سے نجات میں بھی پودینہ شافی علاج ہے۔ اس لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ تین سے چار گلاس پودینے کا مشروب پینا مذکورہ تمام فوائد کے حصول کا ذریعہ ہے۔

اس کے علاوہ پودینے کے درج ذیل طبی فواید بتائے جاتے ہیں۔

نظام انہضام کے مسایل کا شکار افراد کے لیے بہترین دوا

دمہ اور نظام تنفس کے امراض سے بچاؤ میں معاون

پیچش اور بلغم جیسے عوارض سے بچاؤ

ہرطرح کے دردوں سے آرام میں معاون

کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ

ڈی پریشن اور تھکاوٹ دور کرنے کا موجب

فشار خون کو معتدل رکھنے کا ذریعہ

متلی روکنے میں مدد گار

یاد داشت بڑھانے کا نسخہ

کئی مفید وٹا منز کا مرکب

وزن کم کرنے کا اہم طریقہ

مختصر لنک:

کاپی