جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ہولوکاسٹ: جنگی جرائم کا تسلسل،82 ویں دن کے اہم واقعات

جمعرات 28-دسمبر-2023

 

ہمارے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں،ٹینکوں اور توپ خانے سے حملے جاری رہے۔ ان حملوں میں بے گھر ہونے والےشہریوں،گھروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں افراد شہید اورزخمی ہوگئے۔

 

خان یونس میںہلال احمر کے مقامی ہیڈ کواٹر کے  قریب جمعفلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ حملے اور طیاروں سے کی گئی بمباریمیں  کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

 

وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی خاندانوں کےاجتماعی قتل عام کے 16جنگی جرائم سامنے آئے جب میں 195 فلسطینیشہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اشرف القدرہ نےبتایا کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوںکی تعداد 21.110 اور 55.243 زخمی ہو چکےہیں۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ خان یونس میں معن اور عبسان کے مقامات پر اسرائیلی بمباری میں چارفلسطینی شہید ہوئے۔

 

ادھر بیت حانونمیں مقامی صحافی حسان شبات نے بتایا کہ شہر میں اسرائیلی طیاروں کی اندھا دھندجارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

غزہ میں فلسطینیٹیلی کام کمپنی نے بتایا کہ بدھ کے روز بعض مقامات پر موبائل فون سروس بہ تدریجبحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔

 

اسرائیلی فوج نےکل بدھ کو خان یونس میں شاہراہ الکتیبہ، شاہراہ نمبر پانچ اور خان یونس کے وسط میںبمباری کی جب کہ کئی مقامات پر مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیںہوئیں۔

 

ادھر الشفاءہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون سمیت کم سے کم دو فلسطینی شہیدہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی