حال ہی میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے خلاف اشتعال انگیز انداز اپنایا اور کہا کہ قطر کو حماس اور اخوان جیسی تنظیموں پر پابندی عاید کرنا ہوگی۔
دوسری جانب حماس نے سعودی وزیرخارجہ کے بیان کو تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کا بیان حد درجہ افسوسناک ہے۔ الجبیر نے عرب اورمسلمان ممالک کو حماس کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ ان کا بیان نہ صرف حماس اور فلسطینی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے حد درجہ المناک ہے۔
عادل الجبیر کے حماس کے بیان کے بعد قضیہ فلسطین کے دشمن ذرائع ابلاغ کو اپنی شرمناک اور گھٹیا مہم چلانے کا ایک اورموقع ہاتھ آ گیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کا بیان بہ ظاہر امریکی انتظامیہ کے منصوبوں کے ہم آہنگ لگتا ہے۔ کیونکہ اس طرح کی سوچ صرف اسرائیل اور امریکا کے ہاں پائی جاتی ہے۔