جمعه 15/نوامبر/2024

محصورین غزہ کے لیے قطر کا دست تعاون بدستور جاری

خلیجی ریاست قطر پربعض عرب ملکوں کی طرف سے مسلط کی گئی سفارتی جنگ، اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی وجہ سے دباؤ اور دیگر انتقامی حربوں کےباوجود دوحہ حکومت کی جانب سے غزہ کے محصورین کے لیے دست تعاون بدستور جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پربھی قطر کی حمایت کے لیے مہمات جاری ہیں۔

’قطرالخیر‘ کےعنوان سے جاری میں سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ قطرنے مظلوم فلسطینی قوم کی ہرمشکل وقت میں مدد کی اور قطرکی جانب سے اہل فلسطین کی مدد اور دست تعاون بدستور جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل نے مل کر بجلی کا بریک ڈاؤن کیا اور دو ملین آبادی والے علاقے کو اندھیرے میں ڈبونے کی سازش کی گئی۔ قطر نےاس موقع پر بھی اپنا دست تعاون بڑھایا اور فوری طورپر ایندھن فراہم کرکے غزہ کی پٹی کے توانائی بحران کے لیے رقوم اور ایندھن فراہم کیا۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو گھروں سے محروم کردیا گیا، قطری حکومت نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے حمد سٹی کے نام سے ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جس میں اب تک سیکڑوں خاندانوں کو گھر فراہم کیے گئے ہیں۔۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے کئی اسپتال تباہ ہوئے تو قطر نے ان اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے لیے تعاون کیا۔ اس کے علاوہ غزہ میں قطر کے تعاون سے کئی کارخانے اور صنعتی بھی کام کررہی ہیں۔ فلسطینی قوم قطر کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

مختصر لنک:

Copied