اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر’غوش عتصیون‘ یہودی کالونی کے قریب ایک یہودی آباد کار پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشبہ فلسطینی فدائی حملہ آور نے ’یکوف‘ کے مقام پر ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تاہم دونوں میں ہاتھائی ہوئی مگرچاقو کا وار خطا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران دونوں زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے دوران قریب موجود اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعوٰی کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔