چهارشنبه 30/آوریل/2025

معمر افراد کے لیے روزانہ اسپرین کا استعمال نقصان دہ

اتوار 18-جون-2017

ماہرین صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی عمر کےافراد کے لیے روزانہ اسپرین کا استعمال ان کے معدے کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے دورے اور فالج کے کا شکار ہونے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے روزانہ اسپرین لینا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ دوا روزانہ لینا بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتا ہے اور معدے سے خون کا اخراج ماضی کے اندازوں کے زیادہ ہو سکتا ہے۔

طبی جریدے لانسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسپرین چونکہ دل کے دورے سے بچاؤ کا فوری طریقہ ہے اس لیے یہ بات کسی بھی خطرے پر بھاری پڑتی ہے۔

ان کے بقول ایسی صورتحال میں اچانک اسپرین کا استعمال بند کرنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اسپرین لینے والے لوگوں کو دوا میں کسی تبدیلی سے پہلے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے۔ عام طور پر ڈاکٹر کسی بھی شخص کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھیں زندگی بھر روزانہ اسپرین لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

لیکن محققین کے مطابق اسپرین سے پیٹ میں خون رسنے کا خدشہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں پایا گیا کہ 65 سال سے کم عمر کے ہر 200 لوگوں میں ایک آدمی کے پیٹ میں خون رسنے کا خدشہ تھا، وہیں 75 سے 84 سال کے ہر 200 لوگوں میں تین افراد میں خون کا خدشہ دیکھا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی