اسرائیلی وزارت دفاع نے گذشتہ پانچ سال کے دوران جدید اسلحہ اور جنگی سازو سامان کی برآمدگی کے حوالے سے دی جانے والی بیشتر درخواستوں پرعمل درآمد کیا اور ان کی منظوری دی۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران وزارت دفاع نے اسلحہ برآمدگی کی کل 98 درخواستیں مسترد کیں جب کہ 99.8 فی صد درخواستیں منظور کی گئیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ، جنگی سازو سامان اور جدید جنگی ٹٰیکنالوجی کی 40 ہزار درخواستیں دی گئی تھیں۔ یہ اسلحہ 190 ملکوں کو برآمد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں 130 ملکوں کو اسلحہ برآمدگی کے منظور شدہ پرمنٹ کی تعداد 8300 تک پہنچ گئی ہے۔