چهارشنبه 30/آوریل/2025

ویب سائیٹس کی بندش،فلسطینی اتھارٹی سنگین غلطی کی مرتکب قرار

منگل 20-جون-2017

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطین میں اخباری ویب سائیٹس کے خلاف رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی کارروائی کےخلاف شدید تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں ’یور و مڈل ایسٹ آبزرویٹری‘ اور ’کوجیب‘ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران ایک رپورٹ پیش جس میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ملک کی دودرجن نیوز ویب سائیٹس کوبلاک کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی آزاد اخباری ذرائع ابلاغ پر قدغنیں عاید کرکے بہت بڑی غلطی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ دونوں تنظیموں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کونسل سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ آن لائن ویب سائیٹس تک رسائی روکنے پر فلسطینی اتھارٹی پردباؤ ڈالیں۔

دونوں تنظیموں کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں نیوز ویب سائٹیس کی بندش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیل بھی فلسطین میں صحافتی حقوق اور ذرائع ابلاغ کے قوانین می سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ایسے میں فلسطینی اخبارات کی ویب سائیٹس تک رسائی روکنا فلسطینی ابلاغی حلقوں کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔ اسرائیل پہلے ہی فلسطینی ابلاغی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلا رہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نےملک کے نمائندہ اخباری اداروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بغیر کسی وجہ کے مرکزاطلاعات فلسطین سمیت دو درجن کے قریب اخباری ویب سائیٹس اور بلاگ بلاک کیے جا چکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی