شنبه 16/نوامبر/2024

لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر نئی اسرائیلی پابندیاں

منگل 20-جون-2017

فلسطینی شہیروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کو لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصٰی میں داخل ہونےسے روکا جاسکے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں 12 سال سے زاید اور 40 سال سے کم عمر کے افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسجد اقصیٰ میں رات کےقیام اور عبادت کے لیے صہیونی انتظامیہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو علی الصبح ہی سے پولیس پرانے بیت المقدس اور اطراف کے مقامات کا کنٹرول سنھبال لے گی۔ مسجد اقصٰی کو ملانے والے تمام راستوں کی مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ناکہ بندی کردی جائے گی۔

ادھر دوسری جانب بیت المقدس سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی روزہ دارہ لیلۃ القدر کی عبادت کے لیے کل بدھ کو قبلہ اول کا رخ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی