چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطری فضائیہ بہترین سروس کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

بدھ 21-جون-2017

قطر کی سرکاری فضائی کمپنی نے بہتری فضائی سفری سہولیات اور فضائی سروس فراہم کرنے کے اعتراف میں سال کی بہترین سروس کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز فرانس کے دارالحکومت پیریس میں مختلف ملکوں کی فضائی کمپنیوں کی طرف سے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ فضائی سروس میں معیار کا تعین کرنے والی کمپنی ’اسکائی ٹریکس’ نے قطر کی فضائی کمپنی کو سال دو ہزار سترہ کی بہترین سروس قرار دیتے ہوئے اسے رواں سال کا بہترین کارکردگی ایوارڈ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ قطری فضائی کمپنی کو یہ ایوارڈ ایک ایسے وقت میں ملا ہے جب بعض خلیجی ممالک نے قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کررکھا ہے۔ ایسے میں قطری فضائی کمپنی کو سال کی بہترین کمپنی کا  ایوارڈ ملنا اہم پیش رفت ہے۔

قطری فضائیہ کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کے باعث ان کی فضائی کمپنی کی 52 روٹس پر پروازیں معطل ہیں۔

خیال رہے کہ قطر کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک کے فضائی بیڑے میں 174 ہوائی جہاز ہیں۔ ان میں بوئنگ کمپنی کے مسافر بردار جہازوں کے علاوہ  ’ایئر بس‘ A380 اور دیگر بڑے طیارے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی