قطری ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مرغی کی جلد اور سرخ گوشت میں موجود چربی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پکانے سے قبل مرغی کی جلد اور گوشت میں موجود چربی کو نکال دینا چاہیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرغی کی جلد اور سرخ گوشت میں چکنائی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے مسائل کا موجب بن سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مرغی کو ذبح کرنے کے بعد اس کی کھال اتار دینی چاہیے۔ جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ چربی والا گوشت اور جلد سمیت پکائی گئی مرغی نہ کھائیں۔