پنج شنبه 01/می/2025

برطانیہ میں غزہ پر جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرہ

اتوار 31-دسمبر-2023

 

برطانیہ میں فلسطینیفورم کی دعوت کے جواب میں وزیر اعظم رشی سوناک کے دفتر کے سامنے ایک مظاہرے میںبرطانویوں شہریوں کے بڑے ہجوم نے شرکت کی۔ انہون نے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلیجارحیت کے خاتمے اور فلسطینی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

شرکاء نےعالمیبرادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جرائم پر اسے عالمی عدالت میں لے جائے اورغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کرائے۔

 

مظاہرین نے غزہمیں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہوہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر فوری جنگ بندی قبول کرنے اور فلسطینیوں کے خلافنسل کشی روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

 

مظاہرے میں  برطانیہ میں فلسطین کی حامی متعدد شخصیات نےشرکت کی۔

خیال رہےکہ غزہکی پٹی پر سات اکتوب سے جاری اسرائیلی فوج کے وحشیانہ  حملوں میں اب تک 22 ہزار فلسطینی شہید اور ساٹھ ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدااور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی