چهارشنبه 30/آوریل/2025

دیوار براق کے نیچے گراؤنڈ فلور بنانے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

اتوار 2-جولائی-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کی بنیادوں تلے کھدائی کرکے گراؤنڈ فلور تیارکرنے کے انتہائی خطرناک اسرائیلی منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے۔

اسرائیل کے ہفت روزہ جریدے’یروشلم‘ کی رپورٹ میں ذرائع کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات نے حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے متعدد ارکان کے ہمراہ دیوار براق اور صحن براق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران برکات نے لیکوڈ ارکان کے سامنے دیوار براق کی بنیادوں تلے خطرناک منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں منصوبے کا مجوزہ نقشہ بھی دکھایا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ماہ دیوار براق کے قریب ایک سرنگ کی کھدائی اور صحن براق کی مرمت کے لیے ایک ملین شیکل کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت دیوار براق میں آنے والے یہودیوں کو جدید ترین مواصلاتی سہولیات فراہم کرنا، فوجیوں اور طلباء سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو ثقافتی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس ‘ڈویلپمنٹ‘ اتھارٹی کے لیے15 ملین شیکل کا بجٹ منظور کیا تھا۔ اس بجٹ سے دیوار براق کےقریب ریل کار کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی