شنبه 03/می/2025

ایندھن سے لدے 13 آئل ٹینکر مصر سے غزہ داخل

منگل 4-جولائی-2017

مصری حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کل سوموار کو ایندھن سے لدے 13  آئل ٹینکر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ مصر سے لایا جانے والا ایندھن غزہ کی پٹی میں بجلی پیدا کرنے کے لیے نصب پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فلسطینی وزارت داخلہ و نیشنل سیکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر سے ایندھن سے لدے تیرہ آئل ٹینکر گذشتہ شام غزہ پہنچے۔

ان آئل ٹینکروں کے لیے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح خصوصی طور پر کھولی گئی تھی۔

مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی کو ایک ایسے وقت میں ایندھن فراہم کیا گیا ہے جب غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن روحی مشتہی کی قیادت میں ایک تکنیکی وفد قاہرہ کے دورے پر ہے۔ اس دورے کا مقصد غزہ اور مصر کے درمیان حالیہ مذاکراتی ادوار میں طے پائے امور کو حتمی شکل دینا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی