چهارشنبه 30/آوریل/2025

فرینڈلی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

بدھ 5-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ شام ایک اسرائیلی فوج کی بندوق سے غلطی سے گولی چلنے سے ایک  اسرائیلی فوجی ہلا ک ہو گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز گولانی بریگیڈ کے ایک فوجی افسر کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ایک یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگیا۔ گولی یہودی کے سینے میں پیوست ہوگئی تھی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ یہودی آباد کار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی وفات کی تصدیق کردی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بھی گولانی بریگیڈ کا ایک افسر ہے کو اپنے ساتھی کی غلطی سے فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ الخلیل شہر میں مشقوں کے دوران پیش آیا۔

فوجی کی ہلاکت کے بعد مشقوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی