شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو 14 ماہ قید

جمعرات 6-جولائی-2017

اسرائیل کی ایک عدالت کی طرف سے زیرحراست ایک چودہ سالہ فلسطینی لڑکے کو 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت کی طرف سے بیت المقدس کے 17 سالہ موید بو میالہ کو  چودہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ ابو میالہ پراسرائیلی فوج پر سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کا الزام کیا گیا ہے اور وہ اس الزام کے تحت مجدو جیل میں قید ہے۔

خیال رہے کہ ابو میالہ پہلے بھی کئی ماہ تک اسرائیلی جیل میں قید رہ چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 12 دسمبر 2016ء کو بھی اسے حراست میں لے کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی