چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: وزارت داخلہ نے مصر سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی

اتوار 9-جولائی-2017

غزہ کی سیکیورٹی فورسز نے مصر کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد مصر غزہ سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

 

غزہ میں داخلی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے ایک بیان میں بتایا گیا کہ "مصری فوجیوں پر حملے کی اطلاع پہنچنے کے فورا بعد کسی بھی سمگلنگ آپریشن کو روکنے کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں۔”

 

اس بیان کے بعد ابو نعیم کی سربراہی میں ایک سیکیورٹی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں جنوبی سرحد پر موجود تمام سیکیورٹی اور فوجی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

 

ابو نعیم کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ سرحد پر تمام اہلکار الرٹ ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی افسر نے مصری فوج کے اہلکاروں کے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی