شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا الخلیل کے حلحول پل پر ناکہ، تلاشی

اتوار 9-جولائی-2017

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے شمالی داخلی راستے پر موجود حلحول پل پر ایک فوجی ناکہ لگا کر ٹریفک روک دی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی گاڑیوں کو روکا اور اس میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔

صیہونی فوج نے یہ ناکہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک لگائے رکھا جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید ٹریفک جام دیکھا گیا۔ اس موقع پر کسی فلسطینی کی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی۔

مختصر لنک:

کاپی