شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی ممبران پارلیمان کی تنخواہیں روکنے کی مذمت کرتے ہیں: احمد بحر

منگل 11-جولائی-2017

فلسطینی قانون ساز کونسل کے پہلے نائب سپیکر احمد بحر نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حماس سے تعلق رکھنے والے 37 ممبران کونسل کی تنخواہیں روکنے کے فیصلے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

احمد بحر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ اقدام فلسطینی کونسل اور اس کے جمہوری طور پر منتخب ارکان کے خلاف اعلان جنگ ہے اور فلسطینی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بحر کا کہنا تھا کہ حماس کے ممبران پارلیمان کی تنخواہیں روکنے کا معاملہ ان معاملات کی ایک کڑی ہے جس کے تحت غزہ کی آبادی کو مزاحمت کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی قانون ساز کونسل فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے ارکان کی تںخواہوں کی ادائیگی پر مجبور کرسکتے ہیں۔

احمد بحر نے تمام بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور محمود عباس کی ایگزیکیٹو اتھارٹی کو ختم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے منتخب نمائندوں کو سزا دینے کا عمل روک دیں۔

مختصر لنک:

کاپی