یورپ میں فلسطینی ڈاکٹرز کی یونین کے ایک وفد نے غزہ کے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی سرجریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
غزہ کی میڈیکل اسمبلی کے سیکریٹری محمد زلوم نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا کہ چار سرجنز پر مشتمل یہ وفد اتوار کی شام کو اسرائیل کی ایریز کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوا تھا۔
زلوم کے مطابق یہ وفد فلسطینی ڈاکٹروں کی ٹریننگ اور فلسطینی مریضوں کی سرجریاں کرنے میں مصروف رہے گا۔ یہ وفد غزہ کے میڈیکل سکولوں کے ڈاکٹرز اور ڈینز سے بھی ملاقات کرے گا۔
زلوم کا کہنا تھا کہ وفد کا یہ دورہ غزہ پر مسلط محاصرے کو توڑنے کی ایک کوشش ہے۔