شنبه 03/می/2025

فلسطینی اتھارٹی کا غرباء غزہ کی مالی معاونت بند کرنے کا فیصلہ

منگل 11-جولائی-2017

فلسطینی نیشنل اتھارٹی غزہ دشمنی میں تمام حدیں پار کرتی جا رہی ہے۔ رام اللہ اتھارٹی کے اعلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے مہینے سے اہالیاں غزہ کو دیئے جانے والے وظائف کا سلسلہ بند کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے غربت کی شکار غزہ کی پٹی میں 80 ہزار خاندان متاثر ہوں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انتہائی غریب خاندانوں کو دی جانے والی مالی امداد کا سلسلہ اگلے ماہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل محمود عباس کے حکم پر غزہ میں سرکاری اہلکاروں کی تن خواہ اور اسیر فلسطینی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی