قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ 0404 کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں مکابیم فوجی ناکے کے قریب ایک فلسطینی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں سوار چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے سلوان کے علاقے بطن الحوہ سے فلسطینی شہری زھیر الرجبی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا اور ان کے تمام ذاتی سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی روحی قلغاسی کو بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا۔