شنبه 03/می/2025

بیت المقدس: قابض حکام کا مزید فلسطینی زمین پر قبضے کا فیصلہ

بدھ 12-جولائی-2017

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی حزما بلدیہ میں موجود فلسطینی زمین پر قبضے کا حکم جاری کردیا ہے۔

حزما کونسل کے سابق سربراہ موافق الخطیب نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گائوں کی حدود میں خاردار تاریں لگا کر اس زمین پر دیوار فاصل کا نیا سیکشن تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کردہ 20 دونم زمین سے  کہیں زیادہ زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسرائیلی فیصلے سے حزما گائوں کے 8000 رہائشیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوںگے اور مغربی کنارے کے شہریوں کو شمالی علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مختصر لنک:

کاپی