شنبه 16/نوامبر/2024

جمعہ کے دن مسجد اقصی کے صحن میں فلسطینی خون سے اسرائیل کی شرمناک ہولی

جمعہ 14-جولائی-2017

اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو جمعہ المبارک کے روز مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں شہید کر دیا۔ واقعہ کے بعد اسرائیل کے قبلہ اول میں آج نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائنڈے کے مطابق تینوں فلسطینیوں نے باب الاسباط سے نکل کر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

حملہ آور مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے تو وہاں پولیس اہلکاروں اور ان کے درمیان مسلح چھڑپ ہوئی، جس کے اندر تین میں دو حملہ آور شہید ہو گئے۔ ان کے پاس خودکار آتشیں اسلحہ اور پستول تھے۔

حملے کے فورا بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور اولڈ القدس شہر کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی