چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس: فلسطینیوں کے پٹرول بم حملے میں تین یہودی زخمی

ہفتہ 15-جولائی-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹاؤن کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں کے پٹرول بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین صہیونی زخمی ہوگئے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق انتفاضہ نوجوانوں نے سلوان ٹاؤن میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین آباد کار زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زخمی ہونے والے یہودی آباد کاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے میں تین فلسطینیوں کی شہادت اور دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بیت المقدس میں حالات کشیدہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی