چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبلہ اول کے قریب یہودیوں کے لیے 355 نئے مکانات کی منظوری

ہفتہ 15-جولائی-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے مزید 355 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کے قریب جبل مکبر کے مقام پر 1330 کمروں پر مشتمل ایک بڑے ہوٹل کی تعمیر کے لیے بھی ٹینڈر طلب  کئے گئے ہیں۔

اسرائیل کے ہفت روزہ عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے جبل مکبر میں ہوٹل کے قیام کے لیے جگہ ’شروبر‘ تفریح گاہ کے قریب مختص کی گئی ہے جہاں اس کے قریب ہی ’ارنونا‘ یہودی کالونی بھی قائم ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی تعمیر کے لیے جاری کردہ ٹینڈرکے بعد کسی بھی وقت تعمیراتی کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ ہوٹل کےمنصوبے پر 10.6 ملین شیکل کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کم سے کم بولی لگانے والی فرموں کو ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جاسکتا ہے۔

اس تعمیراتی منصوبے میں مٹی کےتودوں کی منتقلی، قدرتی مناظر کی تعمیر وترقی، سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، پانی، بجلی، روشنی کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

اسرائیلی محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک ٹینڈر کی تفصیلات سرکاری ویب سائیٹ پر بھی شائع کی گئی ہیں اور متعلقہ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مزکورہ ٹینڈر کی شرائط کے مطابق اپنی پیشکشیں پیش کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی لینڈ ایڈ منسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینڈر حسید برادر اور کلیر کیمیکل کمپنیوں نے جیت لیے گئے۔ اب یہ دونوں کمپنیاں بیت المقدس میں سات سے آٹھ منزلہ ہوٹل کے 580 کمروں کی تیاری مل کریں گی۔ اس ہوٹل کے لیے ایک لاکھ 29 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے جس میں بسوں کے لیے پارکنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

ادھر دوسری جانب حال ہی مین اسرائیلی تعمیرات و پلاننگ کمیٹی نے گیلو کالونی میں تین تین منزلہ عمارتوں میں 355 رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی بھیمنظوری دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی