اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قطر اور ترکی کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی پابندیوں کی کھل کر مخالفت کے موقف کو سراہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیر قطر شہزادہ محمد بن حمد آل ثانی نے قبلہ اول، القدس اور فلسطینیوں کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے۔ حماس قطر کے موقف کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے قطر کےساتھ ساتھ ترکی کے موقف کی بھی حمایت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت قضیہ فلسطین کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔
انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ شام امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اہالیان القدس کی دفاع قبلہ اول کے لیے قربانیوں کو سراہا اور کہا دوحہ فلسطینی قوم کےساتھ ہے۔ انہوں بے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول پرعاید کردہ پابندیوں اور نمازیوں کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو فوری ہٹائیں۔