قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل ایک فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اسی شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری سے قبل اس کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم کار کا ڈرائیور فائرنگ سے بچ کر بہ حفاظت فرار ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے اسیر فلسطینی نوجوان کی ہمیشرہ24 سالہ صفاء عبداللہ المناسرہ کو مشرقی الخلیل میں بنی نعیم داخلے کے وقت حراست میں لے لیا۔
المناصرہ خاندان کی طرف سے جاری کردہا یک بیان میں صفاء کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ صفاء کی والدہ نے بتایا کہ جب اسرائیلی فوج نے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا تو وہ دونوں گھر لوٹ رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد اس کی بیٹی ک تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ادھر اسی سیاق میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ گاڑی کو بھکا کر لے گیا۔ اسرائیلی فوج اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔