چهارشنبه 30/آوریل/2025

باب الاسباط میں اسرائیلی فوج کا نمازیوں پر تشدد، درجنوں زخمی

پیر 24-جولائی-2017

احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق باب الاسباط کے مقام پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 21 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں متفرق مقامات پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 25 شہری زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے باب الاسباط میں دھرنا دینے والے شہریوں پر براہ راست آنسوگیس کےشیل اور صوتی بم پھینکے جس کے نتیجے میں بیس سے زاید شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے نمازیوں پر تشدد اس وقت کیا جب وہ نماز عشاء کی تیاری کررہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی مگر مظاہرین اپنی جگہ ڈٹے رہے۔

ہلال احمر فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج کے پرتشدد حربوں سے باب الاسباط کے مقام پر زخمی ہونے والے 21 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ان مین 15 شہری دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ چار شہری وحشیانہ لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے باب الاسباط کے قریب نکالی جانے والی ایک ریلی پر بھی صوتی بموں، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں صحافی محمد صادق سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں رات کو بھی جاری رہیں جن میں 25 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی