جمعه 15/نوامبر/2024

قبلہ اول میں کشیدگی پرعرب لیگ کے اجلاس کی تاریخ تبدیل

منگل 25-جولائی-2017

عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تازہ کشیدہ صورت حال پرغور کے لیے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس بدھ کے بجائے جمعرات کو ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان محمود عفیفی نے ایک بیان میں بتایا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی پرغور کے لیے عرب لیگ کے اجلاس کے تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ اب یہ اجلاس کل بدھ چھبیس جولائی کے بجائے جمعرات 27 جولائی کو ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کا وزراء خارجہ اجلاس ایک دن آگے کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ملکوں کے مندوبین کو شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

العفیفی نے بتایا کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ سطح کےاجلاس میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پرعاید کردہ پابندیوں اور اس کے منفی نتائج، بیت المقدس کی موجودہ صورت حال اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزی لیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی