چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس کشیدگی پر بات چیت کے لیے امریکی مندوب کی اسرائیل آمد

منگل 25-جولائی-2017

مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے لیے امریکی مندوب گذشتہ روز اسرائیل پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے اسرائیلی قیادت سےملاقاتیں کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرینبلٹ غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری کشیدگی پراسرائیلی حکام سے بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی حکام سے بات چیت کی ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی مندوب چند روزہ دورے پر اسرائیل آئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی آمد کا مقصد حرم قدسی پر اسرائیل کی طرف سےعاید کردہ پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر صہیونی سیاسی قیادت سے بات چیت کرنا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ بیت المقدس کی موجودہ کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا القدس میں جاری موجودہ بحران کے پرامن حل اور سیکیورٹی کی صورت حال بگڑنے سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی