چهارشنبه 30/آوریل/2025

جہادی تربیت کے دوران غزہ میں القسام کارکن شہید

بدھ 26-جولائی-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کےعسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے ایک کارکن دوران تربیت ایک حادثے میں شہید ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک کارکن 21 سالہ محمد احمد الشرافی منگل کو شمالی غزہ میں جہادی تربیت کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد الشرافی القسام بریگیڈ کے ایک دیرینہ کارکن تھے اور وہ ایک تربیت کیمپ کے دوران دوران تربیت پیش آنے والے حادثے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

القسام بریگیڈ اور حماس نے اپنے کارکن کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ الشرافی نے فلسطینی قوم کے لیے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی