چهارشنبه 30/آوریل/2025

حرم قدسی پر اسرائیلی پابندیاں باطل ہیں:جامعہ الازھر

بدھ 26-جولائی-2017

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مکمل باطل قرار دیا ہے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو روکنا اور فلسطینیوں کی مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگانے کے ساتھ فلسطین کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنا مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔ جامعہ الازھر اسرائیلی ریاست کی طرف سے حرم قدسی کےحوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو باطل قرار دیتی ہے۔

جامعہ الازھر نے الاقصیٰ کے باہر فلسطینی نمازیوں پر روزانہ کی بنیاد پر جاری تشدد کی مذمت کرتے الاقصیٰ میں داخلے پر عاید کردہ پابندیوں کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قبلہ اول میں داخل ہونے اور عبادت سے روکا جا رہا ہے۔ مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے تسلسل کا حصہ ہے۔ صہیونی افواج انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کی کھلے عام بے حرمتی کررہی ہے۔

جامعہ الازھر نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست موجودہ کشیدگی کی آڑ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے مذموم عزائم کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی