فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں پرگذشتہ روز اسرائیلی فوج نےمسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے نکالی گئی پرامن فلسطینی ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نماز ظہر کے بعد وسطی الخلیل شہر میں مقامی شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عاید کردہ پابندیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لے فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دفاع اقصیٰ ریلی کےشرکاء پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔