جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو پر بھروسہ نہ کریں: القسام قیدی فوجیوں کے اہل خانہ کو پیغام

ہفتہ 6-جنوری-2024

 

جمعہ کو اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوجیوں کے اہلخانہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اسرائیلی معاشرے کو نیتن یاہو پر بھروسہ کرنےکے خطرے سے خبردار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو قابل اعتبار نہیں۔وہ غزہ میں قید کیےگئے اسرائیلیوں کو طاقت کے بل پر نہیں چھڑا سکتا۔ ایسی کسی بھیکوشش میں قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ جیسا کہ ایک قیدی کے ساتھ ہوا ہے جسےچھڑانے کی کوشش کے دوران اسے قتل کردیا گیا۔

 

القسام بریگیڈز کیجانب سے نشر کیے جانے والے مناظر کا عنوان تھا "گرفتار فوجیوں کے اہل خانہ کےلیےہوشیار رہو”۔

 

القسام بریگیڈزنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’اسرائیلی غاصب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو تماممغوی فوجیوں کی ہلاکت کی کوئی پرواہ نہیں ہے‘‘۔

 

یہ مناظر اسرائیلیمعاشرے میں نیتن یاہو کے بھائی (یوناٹن) کی کہانی کو واپس لے آئے، جو قیدیوں کوآزاد کرانے کی کوشش میں مارا گیا تھا۔

 

القسام بریگیڈز کیویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے قیدیوں کے اہل خانہ سے واضح طور پر کہا کہ”میں نے اپنے بھائی کی موت کا مزہ چکھا۔”

 

ویڈیو کے آخر میںالقسام نے اسرائیلی معاشرے کو ایک پیغام بھیجا، جس میں کہا کہ "نتن یاہو پربھروسہ نہ کریں۔”

 

گذشتہ سات اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینیشہریوں کے گھروں پر بمباری کر کے ان کے رہائشیوں کے سروں کے اوپر سے انہیں تباہ کررہے ہیں۔ ، اور پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلےکو روک دیا گیا ہے۔

 

قابض دشمن کیمسلسل جارحیت نے بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی، ایک بے مثال انسانی تباہیپھیلائی ہے۔ اب تک 22600 فلسطینی شہید 57910 زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اورخواتین تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی