اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی کو آٹھ ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنےوالے صحافی عاصم مصطفیٰ النجار کو گذشتہ روز سالم عدالت کی طرف سے آٹھ ماہ قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔
اسیر کے اہل خانہ نے مرکز کے نامہ نگار کو بتایا کہ عدالت نے الشنار کو آٹھ ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
خیال رہے کہ عاصم الشنار جامعہ النجاح کے جرنلزم کالج کے طالب علم ہیں۔ اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ الشنار کو ائندہ نومبرمیں رہا کیا جائے گا۔
الشنار کو پانچ ماہ قبل اسرائیلی فوج نے حراست اس کےبھائی منتصر الشنار کے ہمراہ حراست میں لیا تھا ہم منتصر کو انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔