یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 900 یہودی قبلہ اول میں داخل

منگل 1-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   آج منگل 1 اگست کو مزعومہ ‘ہیکل سلیمانی‘ کی تباہی کی یاد میں سیکڑوں یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آج منگل کو علی الصباح 860 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ آخری اطلاعات تک یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچارج فراس الدبس نے بتایا کہ منگل کو 860 یہودی آباد کار مراکشی دروازے سے داخل ہوئے۔  یہودی آباد کاروں نے آج ہیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد میں روزہ بھی رکھا۔ الدبس نے بتایا کہ یہودی آباد کار بدترین اشتعال انگیزی کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی