غزہ کی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے اس سال حج کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور حاجیوں کے لئے بنائے جانے والے طریقہ کار کو وضح کردیا ہے۔
وزارت اوقاف کے انڈر سیکریٹری حسن السیفی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کے حاجی 14 اگست کی صبح مصر روانہ ہوںگے تاکہ وہ اگلے روز قاہرہ ائیرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہو سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام زائرین 10 ستمبر کو غزہ واپس آئیں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری نے ویزا اور پاسپورٹ کے بارے میں ہدایات دہرائیں اور سعودی عرب میں زائرین کی پروازوں اور وہاں پر رہائش کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال حج کا خرچہ فی کس 3 ہزار امریکی ڈالر ہے۔