قطرمیں بنیاد صحت سے متعلق سرگرم ایک ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا انسانی جسم کو زہریلے مواد سے نجات دلانے میں غیرمعمولی طورپر موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس اور ، موٹاپے اور کئی دوسرے جسمانی عوارض سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کی ذیابیطس اور شوگر کے مریض زیادہ سے زیادہ کھیرے کھائیں۔
چونکہ کھیرے میں حراروں کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔ اس لیے یہ بھوک کا زیادہ احساس دلانے میں بھی معاون ہے۔ کھانے سے قبل کھیرے کو اچھی طرح دھولینا چاہیے۔
روز مرہ کھانوں میں کھیرے کا استعمال چہرے کی تازگی کا بھی ذریعہ ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنے اور چکنائی سے جسم کو نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔