قبلہ اول پر صہیونی ریاست کے قبضے کی سازشیں ناکام بنائے جانے کے باوجود مسجد اقصیٰ کو صہیونی دشمن سے 10 بڑے خطرات بدستور لاحق ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے قبلہ اول کو لاحق پندرہ خطرات بیان کیے ہیں تاہم مرکزاطلاعات فلسطین نے ایک ویڈیو رپورٹ میں 10 انتہائی نوعیت کے خطرات کی تفصیل بیان کی ہے۔
وہ خطرات درج ذیل ہیں
قبلہ اول پرقبضے اور اسے یہودیانے کی ناپاک صہیونی پالیسیاں
مرابطین پر پابندیاں اور سماجی کارکنوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنا
قبلہ اول کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں کرنا
نسلی تطہیر، بے دخلی اور مسجد میں عبادت سے روکنا
بیت المقدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی سازشیں کرنا
یہودیوں کی مذہبی شناخت کے لیے یہودی معالم تعمیر کرنا اور قبلہ اول کی بنیادوں میں کھدائیاں کرنا
پہلی بار ایک ہزار سے زاید یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا
قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کے دھاووں کے لیے قانون سازی کرنا اور سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنا
فلسطینی محکمہ اوقاف کی سرگرمیوں پر پابندیاں عاید کرنا
قبلہ اول کے دفاع کے لیے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں پر پابندیاں عاید کرنا۔