ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قائم ’اٹی مسگوٹُ‘ نامی فوجی فضائی اڈے میں پہلی جامع مسجد کا افتتاح کیاگیا ہے۔ ترکی میں سیکولر فوج کے کسی مرکزی فوجی اڈے میں یہ پہلی مسجد ہے جو طویل عرصے کے بعد فوجی اڈے میں قائم کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی محکمہ مذہبی امور و اقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اڈے میں قائم کی گئی مسجد کی سرپرستی محکمہ اوقاف کرے گا۔
جمعہ کے روز مسجد کے افتتاح کے موقع پر ترکی کے نائب وزیر دفاع شوائی البائی اور محکمہ امور دینیہ کے وائس چیئرمین یوکسان سلمان بھی موجود تھے۔