شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں مزاحمتی حملوں میں 9 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

منگل 9-جنوری-2024

 

پیر کو عبرانی میڈیانے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ حملوں میںقابض فوج کے 9 اہلکار اور فوجی ہلاک اور متعد دیگر زخمی ہوئے۔

 

میڈیا نے اس دنکو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی قابض فوج کے لیے "سب سےسخت دن” قرار دیا۔

 

اسی ذرائع نےوضاحت کی کہ "دو حملوں میں سے ایک ٹرک میں گولہ بارود کے پھٹنے کا باعث بنا،جس میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، جب کہ دوسرا حملہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں فوجیوںپر مشتمل عمارت پر بمباری کا تھا۔”

 

گیواتی کے ایکسارجنٹ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

 

اس تناظر میںعبرانی چینل 12 نے کہا کہ "اسرائیلی فوج میں گیواتی بریگیڈ کا ایک سارجنٹ غزہکی پٹی میں اس کے زیر کمان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سےہلاک ہو گیاتھا۔”

 

چینل نے مزید کہاکہ "فوج نے سارجنٹ کی موت کو تسلیم نہیں کیا جسے آرمی ریزرو سروس سے فارغ کیاگیا تھا۔”

مختصر لنک:

کاپی