چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین سالہ ننھے فلسطینی مجاھد نے اسرائیلی فوجی پرپستول تان لیا!

بدھ 9-اگست-2017

فلسطینی شہری بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے صہیونی ریاست کی ہمہ نوع پابندیوں کے باعث جن مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، اس کا اندازہ اور ادراک کم سن بچوں کو بھی ہے۔ کم عمربچے بھی یہ اداراک رکھتے ہیں کہ صہیونی فلسطین پر ناجائز قابض ہیں۔ انہیں ایک نا ایک دن فلسطین سے نکلنا ہے۔ چنانچہ یہ کم عمرفلسطینی بھی بڑے بہادر مجاھدین کی طرح جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ قابض دشمن سے نفرت کے جذبات سے مالا مال ہیں۔

آئے روز کم عمر بچوں کی صہیونی فوج پر حملوں کے الزام میں گرفتاریوں کے واقعات سے لگتا ہے کہ صہیونیوں سے جتنی شدید نفرت فلسطینیوں کی نئی نسل میں پائی جاتی ہے اتنی شاید بڑی عمر کے افراد میں نہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تازہ فوٹیج میں ایک تین سالہ فلسطینی بچے کو بیت المقدس کی ایک گلی سے گذرتے دیکھاجاسکتا ہے جو اپنے ہاتھ میں پلاسٹک کا کھلونا پستول اٹھائےہوئے ہے۔ وہ جیسے ہی ایک قابض فوجی اہلکار کے قریب پہنچتا ہے تو اپنی کم سن بے نیازی کے ساتھ کھلونا پستول صہیونی فوجی پر تان لیتا ہے۔ اسرائیلی فوجی بھی ایک ننھے فلسطینی بچے کا جذبہ دیکھ کر ہکا بکارہ جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی